ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار۔ پیرنم ٹرین کی اضافی بوگیوں میں ایم پی اور ایم ایل اے پرنظراندازی کا الزام : مادھو نایک کا عدم اطمینان

کاروار۔ پیرنم ٹرین کی اضافی بوگیوں میں ایم پی اور ایم ایل اے پرنظراندازی کا الزام : مادھو نایک کا عدم اطمینان

Mon, 10 Sep 2018 20:30:45    S.O. News Service

کاروار:10/ستمبر(ایس اؤ نیوز) حال ہی میں’’کاروار ۔ پیرنم ‘‘ڈی ای ایم یو ٹرین کو اضافی بوگیاں منسلک کئے جانے کے افتتاحی پروگرام میں اترکینرا حلقہ کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے اور کاروار کی رکن اسمبلی روپالی نائک نےہری جھنڈی دکھانے جانے کی  ریلوے گاہک تحفظ کمیٹی کے ورکنگ صدر مادھو نایک نے بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی اور ایم ایل اے ایسا شو کررہے ہیں جیسے انہی کی کوششوں سے یہ سب کچھ ہواہے۔ انہوں نے اس کی کڑی مذمت کی ۔

پریس کانفرنس میں مادھو نایک نے کہاکہ ہمارا علاقہ سرحد پر ہونے سے بے روزگاروں کی تعداد زیادہ ہے۔ صنعت کاری اور کمپنیاں نہیں ہونے سے لڑکے اورلڑکیوں کی بڑی تعداد روزانہ گواکی طرف روزگار کے لئے سفر کرتے ہیں۔ گوا جانےو الے مزدورں کی تعداد زیادہ ہونےکی وجہ سے کاروار ۔پیرنم ریل میں کافی بھیڑ بھاڑ ہوتی تھی جس کے لئے ہم نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے کر متعلقہ ٹرین کی بوگیوں میں اضافہ کئے جانے کے لئے لگاتار جدوجہد کرتے ہوئے مسلسل دباؤ بنائے رکھا۔ ان تھک جدوجہد کے نتیجےمیں ٹرین کی بوگیوں میں اضافہ کیاگیا ہے، اب ایم پی اور ایم ایل اے کسی کی محنت کے نتیجے کو اپنی مشقت جتا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جنہوں نے جدوجہد کی ہے انہیں افتتاحی پروگرام کی دعوت نہ دے کر انہیں نظر انداز کئے جانے پر بے اطمینانی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کو چیلنج دیا کہ اننت کمار ہیگڈے حلقے سے پانچ مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے کوئی ترقی کےکام نہیں کئے ہیں۔ ضلع کے ہالکی طبقہ کو پسماندہ طبقہ میں شامل کرنا تک نہیں ہوسکا، اگر انہوں نے ایسا کچھ کیا ہے تو ظاہر کرنےکا سوال رکھا۔ مادھو نایک نےکہاکہ اگر وہ یہ کام کرتے ہیں تو میں خود ان کا اشتہار کرونگا۔ اگر نہیں تو گھر گھر جاکر ان کے خلاف تشہیر کرنےکی بات کہی۔ پریس کانفرنس میں کمیٹی کے امتیاز بخاری، الطاف شیخ، بابو شیخ ، شیوانند میتری ، پربھاکر گویکر موجود تھے۔


Share: